گوجرانوالہ : تحریک منہاج القرآن کا بسلسلہ دروس عرفان القرآن اجلاس کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام 21 جون 2013 کو ماہ رمضان میں 05 روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں دروس عرفان القرآن کی تیاری کے متعلق امیر تحریک نے تمام شرکاء اجلاس کو بریف کیا اور انتظامی امور کے لئے پنڈال کمیٹی، ساؤنڈ کمیٹی، تشہیری کمیٹی، دعوتی کمیٹی، میڈیا کمیٹی، سکیورٹی کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، فنانس کمیٹی، سوشل میڈیا کمیٹی، سکالرز کمیٹی، اسٹیج کمیٹی، اجازت نامہ کمیٹی تشکیل دی گئیں۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے ناظم سرفراز حسین نیازی، حکیم رفعت اشفاق، سید ابرار حسین شاہ، طاہر سلیم چغتائی، پاکستا عوامی تحریک کے سٹی صدر شیخ سیف اللہ، جنرل سیکرٹری چوہدری شفاقت علی مہر، M.Y.L کے ضلعی صدر راشد میر، M.S.M کے سٹی صدر کاشف فیاض چیمہ، M.W.L کی عہدیداران اور تمام پی پی حلقہ جات کے صدور و ناظمین نے بھرپور شرکت کی۔

رپورٹ:حکیم رفعت اشفاق چوہان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top