میاں زاہد جاوید پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی ایگزیکٹو کے اجلاس میں سنیئر رہنماء میاں زاہد جاوید کو باقاعدہ طور پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس کے بعد صدر بشارت عزیز جسپال، جنرل سیکرٹری فیاض وڑائچ اور دیگر رہنماؤں نے میاں زاہد جاوید کو اہم ترین ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ میاں زاہد جاوید منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کے ممبر رہ چکے ہیں۔ اجلاس میں میاں زاہد جاوید کی تحریک کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا گیا اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top