سیالکوٹ : تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لائبریری کا قیام

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیالکوٹ کے نواحی علاقہ گوندل میں منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ لائبریری کے قیام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ، صدر تحریک منہاج القرآن راشد محمود باجوہ، ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عرفان الحق، صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن سعید اقبال بلوچ اور قاری اعظم چشتی کے علاوہ علاقے کی معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔

یونین کونسل گوندل کے صدر غلام کبریا نے اپنے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ علاقے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، خطابات کی آڈیو، ویڈیو CDs اور DVs سے استفادہ کیا جائےاللہ کے فضل و کرم سے اہل علاقہ کی علمی پیاس بجھانے کیلئے ایک عظیم منصوبے کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے ہر شخص اسلام کے روشن مذہب سے مستفید ہو کر اپنے مسائل کا حل عصر حاضر کے جدید تقاضوں سےحاصل کر لے گا۔

بعد ازاں محمد سلیم بٹ، صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، راشد باجوہ، قاری اعظم چشتی اور سعید اقبال بلوچ نے لائبریری کا افتتاح کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لے اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top