پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے زیر نگرانی عوامی داد رسی سیل کا قیام

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے زیر نگرانی عوامی داد رسی سیل کا قیام، عوامی داد رسی سیل تحصیل اور ضلع کی سطح پر پنجاب بھر میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات کی زیر نگرانی کام کرے گا۔ جس میں کسی بھی مظلوم طبقہ سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی داد رسی کی جائے گی جن کی آواز تھانوں، سرکاری محکموں، عدالتوں اور جیلوں میں نہیں سنی جاتی۔ عوامی داد رسی سیل حقیقی انصاف کی فراہمی میں جاگیرداروں، وڈیروں، پولیس کے ٹاؤٹوں کے خلاف اعلان جہاد ہے اور اسلام کی اصل روح اگر تم برائی دیکھو تو اسے ہاتھ سے روکو اور ظالم کو کیفر کردار تک پہنچاؤ پر عمل پیرا ہونے کا حقیقی راستہ ہے۔

عوامی داد رسی سیل عوامی ڈیرہ، عوامی ویلفیئر فورم، عوامی ایکشن کمیٹی، عوامی لیگل ایڈ فورم کے نام سے کام کرے گا۔ عدالتوں کیلئے وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس سیل میں وکلاء، ریٹائر پولیس آفیسر، آرمی آفیسر، ریٹائر بنک آفیسر اور علاقے کے موثر افراد شامل ہوں گے۔ عوامی داد رسی سیل مذہبی، گروہی، خاندانی، نسلی، لسانی اور علاقائی منافرت وغیرہ کی صورت میں داد رسی فراہم کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top