ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیر اہتمام گرل پارٹی کا اہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں نماز تراویح پڑھانے کے لئے منہاج القرآن مرکز پاکستان سے آئے قاری عبدالخالق قمر کے اعزازمیں مورخہ 08 جولائی2013گرل پارٹی کااہتمام کیا گیا۔پارٹی میں منہاج القرآن ناروے کے جملہ ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

پارٹی کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عبدالخالق قمر نے حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں قاری عبدالخالق قمر نے انتہائی پرسوز انداز میں بابا فرید الدین گنج شکر کا کلام سنایا جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔ حمد ونعت کے بعد شرکاء نے مختصر سے وقت کے لئے سپورٹس کی اور بعد میں گرل کا آغاز ہوا اور ساتھ ساتھ شرکاء کو کھانا پیش کیاگیا۔گرل پارٹی میں منہاج القرآن اوسلو کے صدر محمد اعجاز وڑائچ اور ان کی ٹیم، منہاج ویلفیئر کے ناظم ارشد نثار اور انکی ٹیم، منہاج یوتھ لیگ کے صدر اویس اعجاز اور ان کی ٹیم، منہاج ویمن لیگ کی صدر باجی عائشہ خان اور ان کی ٹیم، منہاج سسٹر لیگ کی صدر انعم بٹ اور ان کی ٹیم، منہاج مصالحتی کونسل کے صدر شیخ افتخار احمد اور ان کی ٹیم، علامہ محمد اقبال فانی اور ان کی ٹیم اور علامہ قاری صداقت علی قادری اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔

رپورٹ:صداقت علی قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top