گوجرانوالہ : دروس عرفان القرآن کا تیسرا دن

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام تیسرا درس عرفان القرآن 13 جو لائی 2013 نماز فجر کے بعد بمقام شان میرج ہال سیالکوٹ روڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

اس موقع پر علامہ محمد رضا قادری نے تزکیہ نفس اور رمضان پر 1 گھنٹہ خطاب کیا۔ میرج ہال مردوں اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ ساتھ ساتھ موجود تھے۔ عورتوں کو پروجیکٹر کے ذریعہ خطاب دکھایا گیا۔ خطاب کا اختتام 6 بجے ہوا اور بعد ازاں اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top