رمضان المبارک میں مہنگائی کے عظیم طوفان نے پاکستانی عوام کو اپنے نرغے میں لے لیا ہے، حکومت نے عوام کو ذخیراندوزوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ خر

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے عظیم طوفان نے پاکستانی عوام کو اپنے نرغے میں لے لیا ہے۔ توقع تھی کے ارباب حکوت اپنے اقتدار کی باہمی رسہ کشی سے کچھ وقت نکال کر غریب عوام کے سلگتے ہوئے مسائل کی طرف دھیان دیں گے مگر حکمرانوں نے سابقہ روش کو جاری رکھ کرکرپشن اور بدعنوانی کو تحفظ دینے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چودھری افضل گجر، حافظ غلام فرید، تنویر اعظم سندھو، عاقل ملک اور ساجد بھٹی بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حکومت کو نہ تو غربت اور مہنگائی سے عوام کی حلاکتوں انفرادی و اجتماعی خود کشیوں کے تدارک سے غرض ہے اور نہ ہی ملک کی سلامتی اور ملکی وقار کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے اشیاء خوردو نوش کی قلت اورقیمتوں میں ہوشرباء اضافے نے پہلے سے نڈھال عوام کو ادھ موا کرکے رکھ دیا ہے۔ آٹے گھی چینی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی وجہ سے غریب عوام کے لیے سحری وافطاری کا اہتمام انتہائی مشکل ہے۔ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں کسی بھی اسلامی ملک کی حکومت کو اشیائے ضروریہ کی عام اور ارزاں دستیابی کو ضروری بنانا ہو تی ہے لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر غیر ضروری کاموں سے صرفِ نظر کر کے غریب عوام کورمضان المبارک میں اشیائے خوردو نوش کی ارزاں فراہمی اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top