رانا محمد ادریس قادری کا سابق وزیر خارجہ محمد صدیق کانجو شہید کی برسی پر خطاب

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ محمد صدیق کانجو شہید کی برسی کی تقریب لودھراں کے نواحی علاقے علی پور کانجو میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ ضلع بھر سے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں تحریک منہاج القرآن کا خصوصی وفد بھی شامل تھا۔ وفد منہاج القرآن لودھراں کے قائدین ملک اسلم حماد، راؤ محمد اسحق، چودھری عبدالغفار، رانا محمد ظاہر، خواجہ محمد قاسم، محمد شعبان طاہر، عابد حنیف، تنویر اصغر، نوید سعید عدنان، حامد رضا شامل تھے۔ اس کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی صدیق خان بلوچ، ممبر پنجاب اسمبلی سجاد خان جوئیہ، ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ سابق تحصیل و یونین ناظمین کی کثیر تعداد اور معزیزین اور عمائدین ضلع لودہراں بھی تقریب میں شریک تھے۔

رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ دین اسلام دس فیصد حقوق اللہ اور باقی نوے فیصد دین حقوق العباد کی بجا آوری پر مشتمل ہے۔ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہی حقیقی اسلام ہے۔ لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ آج سارا زور دس فیصد دین کی تبلیغ پر لگایا جا رہا ہے۔ جبکہ بانی اسلام آقا علیہ السلام کی ساری زندگی اللہ کی مخلوق کے دکھ دور کرنے میں صرف ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق اور ملنساری کی اعلیٰ روایات کے باعث شہید کانجو آج بھی لوگوں کے دلوں میں پہلے سے زیادہ زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان عبدالرحمٰن کانجو مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے عوام کے ہردل عزیز لیڈر کی روح کو ایصال ثواب کے لیے شاندار اہتمام کیا۔

خطاب کے بعدتمام حاضرین و شرکاء اور مہمانوں کے لیے وافر مقدار میں افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top