یونان : منہاج القرآن یونان کے تحت عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی

مورخہ: 24 اگست 2013ء

مورخہ 24 اگست بروز ہفتہ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں ہفتہ وار محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے کوپن سکیم کے تحت عمرے کی ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب عابد علی کو صدر منہاج القرآن انترنیشنل یونان رانا محمد وقار خان نے عمرے کا ٹکٹ پیش کیا۔ اس پر ہال میں موجود درجنوں افراد نے درود وسلام پڑھنا شروع کر دیا، عابد علی جنہوں نے عمرے کی ٹکٹ حاصل کی منہاج القرآن کی کوپن سکیم پر منہاج القران انٹرنیشنل یونان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ارسلان خرم چیمہ (ناظم مالیات)،چوہدری محمد خادم سوہل(ناظم پیس اینڈ انٹی گریشن)اورحاجی محمد الیاس(ناظم ویلفیئر)بھی شامل تھے۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ خالد محمود (خطیب مرکز ہذا) نے حاصل کی، نقابت کے فرائض قیصر فاروق نے ادا کئے۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ناصر اکبر، فیاض گوہر اور سجاد حسین قادری (صدر منہاج نعت کونسل) نے اپنی مخصوص آواز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ غلام سرور قادری نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اے ایمان والو میرے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہل نہ کیا کرو یعنی میرے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ادب میں آگے نہ بڑھا کرو، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب ہر چیز پر فوقیت رکھتا ہے اور فرمایا کہ میرے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح بھی نہ پکارا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو کیونکہ یہ چیز بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادب کے خلاف ہے اور فرمایا کہ اپنی آوازوں کو بھی میرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز سے پست رکھا کرو اگر تمہاری آواز میرے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بلند ہو گئی تو تمہارے سارے اعمال ایمان سمیت غارت ہو جائیں گے۔

آخر میں ذکر الٰہی اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگارہ میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ جس کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا جو عمرہ کی ؔٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب عابد علی کی طرف سے تھا۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top