پاکستان میں مصطفوی انقلاب اور حقیقی تبدیلی کے لئے قوم کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا دست و بازو بننا ہوگا، چوہدری عرفان یوسف

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے حصول اور حقیقی تبدیلی کے لئے قوم کو خصوصاً نوجوانوں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا دست و بازو بننا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر سے الیکشن تک ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی باتیں صحیح ثابت ہوئیں اور تحریک انصاف کے چئیرمین سمیت پوری قوم اور خصوصاً دانشور طبقے نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو کہا سچ ثابت ہوا۔

عرفان یوسف نے کہا کہ اگر ان کی کہی ہوئی باتوں میں قوم کو صداقت نظر آچکی ہے تو ہمیں اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں حقیقی تبدیلی کی جو بات کر رہے ہیں اور آنے والے وقت میں ان کی طرف سے اقامت کئے جانے کا اعلان بھی حقیقت بن کر سامنے آئے گا اور پوری قوم اس فرسودہ نظام سے نجات حاصل کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کو پانے کے لئے ہمیں بحیثیت قوم متحد ہو کر ظالمانہ نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کرناہوگی۔ اس کام کیلئے نوجوانوں کو آگے آ کر تکمیل پاکستان کے لئے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دیناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ اپنی مصروفیات اور دنیاوی کاموں سے وقت نکالنا ہوگا۔ اپنی جان، مال اور وقت کی قربانی دیناہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اقامت میں نمازیوں کی صف میں شامل ہونے کے لئے نوجوان آگے آئیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے عظیم پیغام کو گھرگھر، گلی گلی، نگر نگر پھیلادیں۔ وہ وقت دور نہیں ہے جب اس ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گی اور قوم کامقدر بدلے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top