تحریک منہاج القرآن راوی ٹاون کے عظیم کارکن حاجی لیاقت علی رضائے الہی سے انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن کے ناظم مالیات محترم حاجی لیاقت علی 5 ستمبر کو ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آتے ہوئے ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نےان کی نماز جنازہ راوی ٹاون میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ان کی میت کو ان کے آبائی گاؤں نارووال میں تدفین کےلیے لے جایا گیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن اور دیگر تمام قائدین نے ان کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top