علامہ محمد اقبال فانی کے والد اور بڑے بھائی کی رحلت پر منہاج القرآن دی ہیگ کی طرف سے اظہارِ تعزیت

گزشتہ دنوں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے علامہ محمد اقبال فانی کے والد محترم پاکستان میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون، اپنے والد کی تدفین سے فارغ ہوئے تو ایک ہفتہ کے بعد علامہ محمد اقبال فانی کے بڑے بھائی حاجی محمد فاروق اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ خاندان کے اس عظیم نقصان اور رنج و الم کی خبر یورپ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور منہاج القرآن کے وابستگان شدید غم میں مبتلا ہوگئے۔

اس موقع پر منہاج القرآن دی ہیگ (ہالینڈ) کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نقشبندی، امام و خطیب علامہ اصغر القادری، صدر چوہدری خالد محمود، سیکرٹری جنرل عمر مرزا، امانت علی چوہان، حاجی مقبول حسین، سید مقصود شاہ اور دیگر قائدین و عہدیداران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top