گوجر خان: تحریک منہاج القر آن کا ورکرز کنونشن اور تربیتی نشست

تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن اور تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القر آن راولپنڈی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر علامہ محمد افضال قادری اور میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن گوجرخان عبدالستار نیازی نے کہا کہ ہم نے تبدیلی کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب غریب بھوکا سوجائے تو قوموں پر خدا کا عذاب نازل ہوتاہے۔ ہم حقوق اللہ کی ادائیگی کر کے سرخرو ہو جانے کے گمان میں ہیں مگر اصل معاملہ حقوق العباد کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل جہاد ہے اور ہم اس جہاد کے علمبردار ہیں۔

کنونشن کا اختتام پر اللہ کے حضور دعا پیش کی گئی۔

عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا TMQگوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top