ڈاکٹر حسین محی الدین 14 ستمبر کو فیصل آباد دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 14 ستمبر بروز ہفتہ ایک روزہ دورے پر فیصل آباد جائیں گے۔ فیصل آباد آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے مطابق ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صبح 10 بجے نصرت فتح علیخان آڈیٹوریم میں مستحق طلبہ  کو وظائف تقسیم کریں گے اور شام 5 بجے بغدادی پارک گلبرگ اے میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے۔  کنونشن کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کریں گے۔ کنونشن میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تحریک کی آئندہ حکمت عملی، ممبر سازی اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دیے گئے ایک کروڑ جانثار کارکنان کے اہداف کی جدوجہد کے لئے بریفنگ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top