ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں پاکستان عوامی تحریک کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس آج (اتوار) ہو گا

اجلاس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض کریں گے

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں زاہد جاوید نے کہا ہے کہ عالمی سیاسی صورتحال، پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ، ہوشرباء مہنگائی، کراچی کے ابتر حالات اور ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج (اتوار) منعقد ہو رہا ہے۔ میاں زاہد جاوید کے مطابق اس اہم اجلاس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال، صوبائی سیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں زاہد جاوید، ساجد محمود بھٹی، عاقل ملک، ایم ایچ شاہین، چودھری افضل گجر اور دیگر صوبائی قائدین، ملک بھر سے آئے ہوئے ڈویثرنل عہدیداران سے مشاورت کے بعد اہم پالیسی فیصلہ جات کئے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top