مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل کیبنٹ کا اجلاس آج (اتوار) صبح 11:00 بجے ہو گا

طلباء امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں۔ عمادشیخ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات محمد عماد شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک پر کڑا وقت ہے اور دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ ان پر فتن حالات میں طلباء ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تا کہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔ طلباء اگر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان جائیں تو ملک دشمن عناصر کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مختلف تعلیمی اداروں سے آئے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر رضی طاہر، صدیق جان اور عبد العمار منعم بھی موجود تھے۔

محمد عماد شیخ نے کہا کہ طلباء امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں اور علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اورمحبت کی تلوار سے نفرت کے رویوں کو کچل دیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کی پر امن تنظیم ہے جو طلباء میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور استحکام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ عماد شیخ نے وفد کو بتایا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل کیبنٹ کا اہم اجلاس آج (اتوار) صبح 11:00بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کریں گے جبکہ تقریب میں نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا جائے گا اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی اب تک کی کارکردگی کی روشنی میں مستقبل کے اہداف پر غور کیا جائے گا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف، سیکرٹری جنرل رضوان بشیر اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس میں پاکستان کے پانچوں صوبوں اورآزاد کشمیر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کیبنٹ ممبران شرکت کریں گے۔

ح 11:00 بجے ہو گا

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top