دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کا بیدارئ شعور ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ بیدارئ شعور ورکرز کنونشن 14 ستمبر بروز ہفتہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت سردار منصور خان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نور آصف ناظم دعوت یونین کونسل سکھو نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محمد آصف ناظم یونین کونسل راماں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور نقابت کے فرائض محمود الحق قریشی سرپرست تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے سر انجام دیے۔ اس موقع پر انار خان گوندل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ افضال احمد قادری مرکزی ناظم دعوت نے کہا کہ ایک کروڑ جانثار ہم وطنوں کے ذریعے کرپٹ نظام سے ٹکرائیں گے اور فرسودہ و دجالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے۔ ہم نے لانگ مارچ اسلام آباد دھرنے میں اذان دی تھی، ابھی جماعت باقی ہے جب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امامت میں جماعت کھڑی ہوگی تو شیطانی نظام کو لپیٹ دیا جائیگا۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ نظام انتخابات کے ذریعے پھر وہی سیاسی اور نااہل لوگ پارٹیاں بدل کر دوبارہ اسمبلیوں میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عوام کی قوت اور طاقت سے جاگیردارانہ اور عوام دشمن نظام کو زمیں بوس کریں گے۔ ہماری جدوجہد روز اول سے ہی پرامن ہے۔

اس موقع پر سردار منصور خان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک، انار خان گوندل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب، چوہدری محمد اسحاق صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4، مسز حسن اختر راجہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 4 نے بھی خطاب کیا۔

 کنوشن میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 کے تمام فورمز کے عہدیداران، رفقا و اراکین اور وابستگان خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top