کرپٹ نظام کی بدولت طالب علم ڈگریاں جلانے اور خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین

تعلیمی نظام میں بہتری کسی حکومت کی ترجیح میں شامل نہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورمثبت قدروں کے فروغ کیلئے محنت کر رہی ہے۔عرفان یوسف

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام انتخاب کی وجہ سے آج طالب علم ڈگریاں جلانے اور خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ موجودہ نظام تعلیم طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ تعلیمی نظام میں بہتری کسی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں کیونکہ سیاستدان اور مقتدر طبقات شعور کو عام نہیں کرنا چاہتے۔ دنیا بھر میں تعلیمی اصلاحات کیلئے نئی تعلیمی پالیساں بنائی جا رہی ہیں لیکن پاکستان میں سرے سے کسی تعلیمی پالیسی کا وجود نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی کیبنٹ کے اجلاس میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام قوموں نے اپنی زبان میں ترقی کی جبکہ ہم قومی زبان کو اہمیت نہیں دے رہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مثبت قدروں کے فروغ کیلئے محنت کر رہی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طبقاتی تقسیم، اخلاقی بے راہ روی اور طلبہ میں ذہنی انتشار کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل رہے گی۔

اجلاس میں محمد عماد شیخ، عبد العمار منعم اور صدیق جان نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top