اپردیر میں دہشت گردی کی کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

کسی حکومت نے مصلحت سے بالا ہو کر دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی
دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپردیر دھماکہ میں اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 کروڑ عوام افواج پاکستان پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔ دہشت گرد ملک اور عوام کے بدترین دشمن ہیں۔ ان کے خلاف پوری قوم کو ایک ہو کر لڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اس کی وجوہات کے تناظر میں قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ کسی حکومت نے بھی مصلحت سے بالا ہو کر دہشت گردی جیسے حساس مسئلے کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی۔ جسکے باعث ملک کے تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دہشت گردی پاکستان کی شناخت بن چکی ہے، اس قومی المیے سے نبٹنے کیلئے عوام کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کو موجودہ نظام کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top