فیصل آباد: عبادت سے جنت ملتی ہے اور خدمت خلق سے خدا ملتا ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا سکالرشپ کی تقریب تقسیم سے خطاب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ذہین اور مستحق 228 طلبہ میں سکالر شپ کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ علم وہی نافع ہے جس پر عمل کیا جائے۔ آج پاکستانی معاشرے میں علم کے ساتھ طلباء کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ طلبہ کا ڈاکٹر، انجینئر، وکیل بننے کے ساتھ ساتھ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں آنا بھی ضروری ہے۔ علم انسانیت کے لیے تب ھی نافع ہو گا جب اس کی بنیاد سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اخلاقیات پر ہو گی۔

ہوپ پروجکٹ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں حاجی امین القادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کیلئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہوپ پروجیکٹ کے ذریعہ طلبہ کی جو خدمت کی گئی ہے یہ بہت بڑا کارنامہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہوپ کے عہدیداران آئندہ بھی یہ منصوبہ جاری رکھیں گے۔ انسانوں کی ویلفیئر کا کام کرنا پیغمبرانہ عمل کی سنت ہے۔ اگر ہم اپنے اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا سب سے آسان ذریعہ اللہ کی مخلوق کی خدمت ہے۔ کیونکہ عبادات سے جنت ملتی ہے اور خدمت خلق سے خدا ملتا ہے۔ آج مسلمانوں کے زوال کا سب سے بڑا سبب علم سے ناآشنائی ہے اور اگر علم ہے تو اس پر عمل نہیں۔ 1947 میں ہم ایک قوم تھے اور ایک ملک کی تلاش تھی ایک قوم نے مل کر ایک ملک لے لیا۔ آج ملک کو ایک اچھی قوم کی تلاش ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی سے لیکر خیبر تک مختلف موقعوں پر بلا تفریق مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد صاحبزادہ سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ تقریب سے مرکزی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، رانا ادریس خاں، علامہ شاہد لطیف، چوہدری بشارت جسپال، حاجی رشید قادری، رانا طاہر سلیم خاں، انجینئر رفیق نجم، میاں عبدالقادر، ہوپ کے سربراہ حاجی امین القادری، سیکرٹری ہوپ میاں کاشف محمود، بدر رمیض چوہدری، رانا تجمل حسین، فاطمہ سجاد، پروفیسر سیدہ کلثوم اختر، اپٹما کے چیئرمین میاں رضوان اشرف، راؤ محمد اقبال نے بھی خطاب کیاْ۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top