دس فیصد عبادات کا تعلق نماز، روزہ کے ساتھ ہے اور باقی سارا معاشرے کے معاملات کے ساتھ ہے۔ علامہ محمد افضال قادری

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب میں نقابت کے فرائض توقیر مغل میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک نے سرانجام دیئے اور ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ نے کلمات تشکر ادا کیے۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم تحریک منہاج القرآن محمد افضال قادری مہمان خصوصی تھے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد افضال قادری نے کہا کہ دیگر عبادات کے ساتھ معاشرے کی اصلاح بھی ضروری ہے ۔ 10 فیصد عبادات کا تعلق نماز، روزہ وغیرہ کے ساتھ ہے اور باقی سارا وقت معاشرے کے معاملات میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ڈاکٹر طاہر القادری نے بدنی عبادت کے ساتھ ساتھ حقوق العباد اور لوگوں کے ساتھ اعلی معاملات کا درس بھی دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری قوم کو بچانے کیلئے اس نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے 14 جنوری کو انقلاب کی اذان دی تھی، جماعت ابھی باقی ہے۔ جب ایک کروڑ نمازی تیار ہو جائیں گے تو اقامت کہی جائے گی جس کے نتیجے میں شیطان بھاگ جائے گا اور باطل خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک کڑور نمازیوں کو تیار کرنا ہم کی سب کی اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے کارکنان کو گھر گھر انقلاب کی دستک دینی ہو گی۔

اس موقع پر حاجی عبدالغفور شیخ ، حاجی مزمل عباس، حافظ محمد خان، ملک احسان محفوظ، پیر سید منظور حسین شاہ علاول شریف، سید مظہر الحق شاہ نارنگ سیداں نے بھی شرکت کی۔

کنونشن کے اختتام پر 23 دسمبر، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے میں شریک کارکنان میں اسناد تقسیم کی گئیں اور اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top