تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کی تنظیم سازی مکمل، چوہدری محمد اسحاق گوجر صدر مقرر

تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی۔ انار خان گوندل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب کی زیرنگرانی نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ چوہدری محمد اسحاق گوجر صدر، محمودالحق قریشی سرپرست، چوہدری اسرار احمد گوجر نائب صدر، وسیم اختر مغل ناظم، آصف ظہور راجہ نائب ناظم، راجہ ثاقب جمیل ناظم نشر و اشاعت، راجہ حسن اختر ناظم ویلفئیر، حافظ عبدالغفور ناظم دعوت، ڈاکٹر ظفر محمود ناظم تربیت، ماسٹر شفقت محمود ناظم مالیات، چوہدری ضیاءالحسن کو ناظم ممبر شپ منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انار خان گوندل نے تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تمام عہدیداران اپنی توانائیاں ایک کروڑ جانثار تیار کرنے پر صرف کریں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ وقت قریب ہے جب پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلو ع ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top