جڑانوالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ (فیصل آباد) کے زیراہتمام 21 ستمبر 2013 کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد میاں عبد القادر اور ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد میاں کاشف محمود مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں عہدیداران و کارکنان مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک، قیادت سے وفادار اور باہمت کارکنان کی بدولت ہی اپنی منزل مقصود کو حاصل کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اپنے قائد سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے موجودہ سیاسی نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے دن رات محنت کریں تاکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔

کنونشن میں 23 دسمبر، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top