چوک اعظم (لیہ): ورکرز کنونشن پاکستان عوامی تحریک

چوک اعظم، لیہ (10 ستمبر 2013) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس سے سردار شاکر مزاری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 دسمبر، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں کی صورت میں اذان دی تھی اب جماعت کا وقت قریب ہے۔ کارکنان اپنے قائد کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شب و روز ایک کر دیں تاکہ باطل و طاغوتی نظام جس نے غریب کے حقوق غصب کر رکھے ہیں، کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top