روجھاں (راجن پور): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن تحصیل روجھاں (راجن پور) کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سردار شاکر حسین مزاری (سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب و زونل انچارج ڈیرہ غازیخان ڈویژن) نے خصوصی شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کیا۔

سردار شاکر مزاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا موجودہ استحصالی نظام ایک مخصوص طبقہ کو ہی اقتدار میں لاتا ہے، جس کا ایجنڈا صرف اقتدار، کاروبار اور لوٹ مار ہوتا ہے۔ قوم ذہن نشین کر لے کہ پاکستان کے موجودہ نظام کے تحت 18 کروڑ عوام کو کچھ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمارے حکمرانوں کا اقتدار میں آنے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ وہ حکومت میں آئیں اور ان کے لیے پوری دنیا میں کاروباری مواقع کھل جائیں اور ان کی لوٹ مار میں کوئی رکاوٹ نہ بن سکے۔ اگر ان کا یہ ایجنڈا پورا ہوتا رہے تو اس کو تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کہہ کر عوام کو بے وقوف بناتی رہتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top