سمبڑیال: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن سمبڑیال کے زیراہتمام 21 ستمبر 2013 کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ساجد محمود بھٹی زونل ناظم تنظیمات، علامہ ظہیر احمد نقشبندی زونل ناظم دعوت، ثناء اللہ ربانی صدر پاکستان عومی تحریک سمبڑیال اور محمد سلیم میر صدر تحریک منہاج القرآن سمبڑیال نےخصوصی شرکت کی۔

 کنونشن سے ساجد محمود بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کو کارکنان نے اپنے محبوب قائد کا جس انداز سے استقبال کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام آباد لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں نے پاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان قائد کے حکم پر گھروں سے نکل چکے ہیں اور ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کر کے انقلاب کو حقیقت کا روپ دیں گے۔

کنونشن میں 23 دسمبر استقبال قائد، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top