کوٹ چٹھہ، ڈیرہ غازیخان: قوم کو ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کرانے کا وقت آ گیا، سردار شاکر مزاری

ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پیغام کو سمجھ کر ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، شاکر مزاری

کوٹ چٹھہ، ڈیرہ غازیخان (17 ستمبر 2013)، ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پیغام کو سمجھ کر قوم کو ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کرانے کا وقت آ گیا جہاں پاکستان کی غریب عوام اپنے حقوق تک رسائی اور دنیا کی جملہ قوموں کی طرح غیرت کی زندگی بسر کر سکیں اس کے لیے پوری قوم کو جدوجہد کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے تحریک منہاج القرآن تحصیل کوٹ چٹھہ بیداری شعور ورکرز کنونشن و تقسیم اسناد کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم دعوت پنجاب علامہ غضنفر حسین قادری، سینئر رہنما ریاض احمد اور تحصیلی صدر خواجہ جاوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی اقدام اور پیغام کو سمجھنا ضروری ہے۔ کنونشن میں ریاض احمد، فوجی حمید احمد، ارشاد احمد، محمد طارق چشتی، حشمت لودھی، فیاض احمد، محمد خالد مہر، ثناء اللہ خان، عمران فیض و دیگر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top