مظفرآباد: ایم ایس ایم کا یوم تاسیس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مظفر آباد کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ایم مظفر آباد کے صدر انصر بشیر لون نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر عاصم بشیر، ضلعی کوآرڈینیٹرمدثر الرحمن، جہلم سے حنیف مصطفوی، معین افضل سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے اپنے کالجز اور یونیورسٹیز سے بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انصر بشیر لون نے کہا ایم ایس ایم کشمیر کے حریت پسند طلبہ کی نمائندہ جماعت بنتی جارہی ہے۔ ہم کشمیر کے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ علم، امن اور کردار کی طاقت سے آگے بڑھتے جائیں گے اور کشمیر کے مسلمانوں کو ان کا حق دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تمام یونیورسٹیز اور کثیر تعداد میں کالجز کے اندر ایم ایس ایم کی تنظیمات بن چکی ہیں۔

آخر میں کیک کاٹا گیا اور اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top