سائپرس: منہاج اسلامک سنٹر کا افتتاح

منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیر اہتمام 29 ستمبر 2013ء کونکوسیا میں اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں لیبیا کے ایمبیسڈر شیخ محمد قاسم نے خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد منیر نے حاصل کی جبکہ محمد رزاق نے ہدیہ نعت پیش کی۔ لیاقت حسین ہاشمی نے منہاج القرآن کا تعارف پیش کیا اور لائبریری کے افتتاح کا مقصد بیان کیا۔ شیخ محمد قاسم نے علم کے حصول پر مدلل لیکچر دیا۔ اختتام پر چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ٹیلیفونک دعا کرائی۔

رپورٹ: سلطان محمود

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top