پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف، نور پور اور عارفوالہ کا مشترکہ اجلاس تحصیلی دفتر میں منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی عہدیداران بشمول الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن اور تمام تحصیلی عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت زونل ناظم ساہیوال ڈوویژن عبدالطیف مدنی، نائب صدر (PAT) پنجاب و کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈوویژن ملک مشتاق نوناری نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں زونل ناظم عبدالطیف مدنی نے اجلاس کا ایجنڈا بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلی اور ضلعی سطح کی تنظیم سازی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچایا جائے، تاکہ دو کروڑ نمازیوں کی صف میں ساہیوال ڈویژن کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو ممکن بنایا جا سکے۔۔

اجلاس کے اختتام پر ملک مشتاق نوناری نے ضلعی کوآرڈنیشن کونسل و تحصیل کوآرڈنیشن کونسل کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور ان کونسلز کو جلد از جلد قیام کرنے کے احکامات جاری کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top