پاکستان عوامی تحریک بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے، شیخ زاہد فیاض

بجلی کے نرخوں میں اضافے کا ظالمانہ فیصلہ عوام کیلئے جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر روز کسی نئے چیلنج اور انوکھی مشکل سے دوچار تو رہتی ہی ہے مگر حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بار بار کے ظالمانہ اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور جان لیوا مہنگائی نے غریب عوام کو نڈھال کر کے رکھ دیا ہے۔ حکومت نے چارماہ میں عوام کا خون پینا شروع کر دیا ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ سیاسی بد انتظامی کی وجہ سے معاشی بد حالی تو تھی ہی مگر اب اس بدحالی کے ساتھ مہنگائی، بد امنی، بے روزگاری، بے راہ روی اور کرپشن میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کا حکومتی ظالمانہ فیصلہ مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی عوام کیلئے جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top