تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے گھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے

لاہور میں کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 300 کیمپ لگائیں جائیں گے

تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے عید الاضحی کے موقع پرگھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے۔ دو لاکھ کھالوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے عید کے تینوں روز یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور میں کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 300کیمپ لگائے جائیں گے۔ لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سینکڑوں جانوروں کی اجتماعی قربانی ہو گی۔ والدین کے سائے سے محروم ہو جانے والے 500بچوں کیلئے ادارہ آغوش قائم کیا گیا ہے۔ کھالوں سے ہونیوالی آمدنی ان کی کفالت پر خرچ کی جائے گی جبکہ 400بے سہارا بچیوں کی کفالت کیلئے ادارہ بیت الزہراہ کی تعمیر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top