گوجرانوالہ: سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام 11 اکتوبر 2013ء کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق رضاکاران کی تربیت کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ اور گردو نواح کے علاقوں سے 30 سے زائد رضاکاران نے شرکت کی۔

اس کیمپ میں مرکز سے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی تین رکنی ٹیم نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، مرکزی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹراور ممبر سوشل میڈیا محمد یامین مصطفوی شامل تھے۔ پروگرام میں زونل ناظم تنظیمات گوجرانوالہ ساجد محمود بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ کیمپ آرگنائزر رفعت اشفاق چوہان، اعجاز مہر، زاہد نعیم، معظم علی، رضوان بزمی اور تبسم بھی اس کیمپ میں شریک تھے۔

کیمپ کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد زونل ناظم تنظیمات گوجرانوالہ ساجد محمود بھٹی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کیمپ کے اغراض و مقاصد مختصراً بیان کیے۔

ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے کیمپ کے انعقاد پر انتظامیہ کو خصوصی مبارکباد بھی دی، انہوں نے رضاکاران کو سوشل میڈیا پر تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے اس کے بہتر استعمال کے ساتھ ساتھ روایتی میڈیا سے موازنہ بھی پیش کیا اور عصرِ حاضر میں اس کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

مرکزی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر نے Twitter کے تفصیلی تعارف پر مبنی پریزنٹیشن دی اور اس کے بنیادی استعمال کا طریق کار بھی تفصیل سے بیان کیا۔

محمد یامین مصطفوی نے سوشل میڈیا گائیڈ پر مبنی پریزنٹیشن دی اور رضاکاران کو اس پر کام کرنے کے رہنما اصول بتائے۔

بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو نے ٹوٹر کے عملی استعمال سے متعلق رضاکاران کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیئے اور سوشل میڈیا کے عملی استعمال کے حوالے سے مفید ٹپس بھی دیئے۔

پروگرام کے اختتام پر انہوں نے سوشل میڈیا فورم کا تعارف بھی پیش کیا اور تمام رضاکاران کو اس فورم پر ممبر بننے کے حوالےسے رہنمائی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top