تحریک منہاج القرآن چکوال کا معروف مذہبی شخصیت علامہ محمد عبداللہ چشتی کی وفات پر اظہار تعزیت

تفصیلات کے مطابق قاری محمد عبداللہ چشتی گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے جنہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں دلہہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر حاجی عبدالغفور شیخ اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

الحاج محمد عبداللہ چشتی مرحوم جامع مسجد سنہری صرافہ بازار میں عرصہ دراز سے امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ مرکزی جامع مسجد عید گاہ میں عیدین کے موقع پر امامت کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ امیر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال حاجی عبدالغفور شیخ نے قاری عبداللہ چشتی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ چکوال ایک عظیم مذہبی علمی اور روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ان کے درجات بلند فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top