چکوال: تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کی حافظ محمد نعیم عثمان کے ولیمہ میں شرکت

صدر تحریک منہاج القرآن حافظ محمد خان قادری کے صاحبزادے حافظ محمد نعیم عثمان کی دعوت ولیمہ میں ضلع بھر سے اہم مذہبی و سماجی شخصیات اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، جبکہ شاگرد رشید ڈاکٹر محمد طاہر القادری علامہ غلام ربانی تیمور نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم شادی بیاہ و دیگر خوشیوں کی تقاریب میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنائیں نہ کہ دوسروں کی تقلید کریں۔

تقریب میں حاجی عبدالغفور شیخ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن، مجاہد حسین صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل قاری احمد رضا خان قادری، مزمل عباس، حاجی محمد صفدر، حاجی محمد صابر، ظہیر مغل، ملک احسان محفوط، ملک توقیر ایڈووکیٹ، ذیشان عباس، اور دیگر نے شرکت کی اور زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر حافظ محمد نعیم عثمان کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top