لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی بشپ ڈاکٹر سیموئل رابرٹ عزرایا سے ملاقات

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر محمد اقبال نور صدر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن B نے مؤرخہ 25 اکتوبر کو بشپ آف رائیونڈ لاہور ڈائیسز بشپ ڈاکٹر سیموئل رابرٹ عزرایا سے چرچ آف پاکستان رائیونڈ ڈائسز وارث روڈ میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے سینٹس آل چرچ پشاور میں ہونے والے دھماکہ اور معصوم مسیحی افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور پھر اس اندوہناک واقعہ کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے پریس کلب لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے ملکی اور عالمی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور پروجیکٹر کے ذریعے "امن برائے انسانیت کانفرنس" ویمبلے ایرنا لندن کے موقع پر شیخ الاسلام کا ابتدائی خطاب بھی دکھایا۔ بشپ سیموئل رابرٹ عزرایا نے شیخ الاسلام کی بین الاقوامی سطح پر قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے لئے کوششوں کو سراہا اور مسیحی برادری کی جانب سے تعلقات کو مربوط کرنے اور مشترکہ طور پر بین المذاہب مکالمہ کے فروغ کے لئے مزید کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور شیخ الاسلام کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ اور صدر تحریک لاہور نے شیخ الاسلام کی کتاب انگلش فتویٰ انہیں پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top