عباس پور: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن عباس پور (آزاد کشمیر) کے زیراہتمام بمقام بیڑی گلی زیارت پر آٹھواں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ محمد منشاء خان خطیب جامع مسجد ٹانڈہ گھمیر نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض تحصیل ناظم حافظ محمد آفتاب قادری نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں لاہور سے علامہ حافظ یاسر نسیم نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں مولانس قاری محمد لطیف القادری، صدر تحریک منہاج القرآن عباس پور، قاری محمد فاروق خان قادری، سردار بابو اعظم، خلیفہ صوفی محمد مصری خان، سردار محمد ظفیر قائد، کارکنان تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ نے بھی شرکت کی۔

حافظ یاسر نسیم قادری نے اپنے خطاب میں عشق رسول پر زور دیا اور کہا کہ گنبد حضری سے دوری اس وقت ہماری رسوائی کا باعث ہے۔ آج بھی اگر امت اسوۃ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہو تو مصطفوی انقلاب کا سویرا دور نہیں۔

مولانہ منشاء خان نے اپنے خطبہ میں اس بات پر زور دیا کہ اہل سنت و الجماعت کے تمام گروہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دیں تاکہ اس دور کا مجدد اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حقیقی معنی میں اس ملک میں انقلاب کا سویرا طلوع کر سکے۔

اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

{سیکررٹری انفارمیشن برکت علی قادری}

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top