برمنگھم: تحریک منہاج القرآن کا شیخ الاسلام کی معیت میں پروقار تقریب کا انعقاد

منہاج القرآن انٹر نیشنل کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ علم کی شمع سے دنیا کے اندھیروں کو دور کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام اعلیٰ تعلیم کارکردگی کے بغیر ناممکن ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان اس وقت جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس کے ذمہ داری اب تک کی برسراقتدار سیاسی قیادت پر ہے۔ جس نے عوام کو وہ علمی ماحول فراہم نہیں کیا جس میں ہماری نسلیں پروان چڑھ کر اپنے ملک اور قوم کے مستقبل کو روشن بنا سکتیں۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادری گزشتہ روز برمنگھم میں منہاج القرآن برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جس سے لارڈ نذیر احمد، پیر سید زاہد حسین شاہ رضوی، علامہ صاحبزادہ احمد نثار بیگ، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مفتی عبد الرسول منصور، ظہور احمد نیازی، محمد خالد، ڈاکٹر زاہد اقبال، اعجاز چوہدری، حاجی محمد ریاض، علامہ اشفاق عالم قادری، ابو احمد آدم الشیرازی، حافظ عبد القادر نوشاہی، علامہ نیاز احمد صدیقی، صاحبزادہ لخت الحسنین نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تعلیمی میدان میں منہاج القرآن کے منفرد اور امتیازی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے لاہور میں منہاج ایجوکیشن سٹی کے قیام کا بھی خاکہ پیش کیا جو مختلف شعبوں پر مشتمل کالجوں، یونیورسٹیوں اور طلبہ ہاسٹلز کا مجموعہ ہو گی اور جس کا معیار عالمی تعلیمی اداروں سے کسی بھی طور کم نہ ہو گا۔

اس موقع ہر لارڈ نذیر احمد نے اپنے پرجوش خطاب میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علمی، عملی، سیاسی و سماجی خدمات ناقابل بیان ہیں اور گزشتہ پاکستانی انتخابات سے قبل پاکستان میں اصل جمہوریت کے قیام کے لئے ان کی دلیرانہ جدوجہد کو ہمیشہ سنہرے حروف سے تحریر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قادری کو دوہری شہریت کا طعنہ دینے والے جان لیں کہ پاکستان کے اندر وفاداری کا تاج پہننے والے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرتے ہیں جب کہ اورسیز پاکستانی ہمیشہ محنت و مشقت کی کمائی کو اپنے بچوں کے پیٹ کاٹ کر پاکستان بجھواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت پر عدالتی رویے پر وہ بے حد دکھی ہیں اگر لارڈ احمد پاکستانی کارڈ کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ سکتا ہے تو پاکستانی پارلیمنٹ کا حصہ کیوں نہیں بن سکتا۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے لاہور میں ایجوکیشن سٹی کا خاکہ تفصیلاً پیش کیا اور اس پر آنے والے اخراجات سے آگاہ کیا جبکہ عدنان اسلم نے انگریزی زبان مین ان تفصیلات کو پیش کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ خدمات لئے آگے آئیں۔ تقریب میں نظامت کے فرائض منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے ادا کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top