پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ بااہل اور بددیانت حکمران طبقہ ہے۔ عبدالستار نیازی

گوجرخان ( ) پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے میڈیا ایڈوائزر عبدالستار نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ نااہل اور بددیانت حکمران طبقہ ہے، جسے استعماری طاقتوں اور موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کا تحفظ حاصل ہے۔ اس طبقے نے نظام کے تانے بانے اس طرح بنائے ہیں کہ اقتدار اور اختیار میں عوام کی براہ راست مداخلت ناممکن ہوچکی ہے۔ بظاہر مختلف سیاسی جماعتوں میں بنے مقتدر طبقات موجودہ غریب کش نظام کے تحفظ کیلئے ایک ہیں۔ اس سے نجات کیلئے عوام کو بھی کسی انقلابی قیادت میں منظم ہونا ہوگا۔ اپنے حقوق لینے کا شعور نہ ہونے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نہیں آ رہے۔ نوجوان اگر اپنا کل سنوارنا چاہتے ہیں تو انہیں آج ڈاکٹرطاہرالقادری کا دست و بازو بننا ہوگا اور کرپٹ نظام کو سمندر برد کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top