امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، فیض الرحمن درانی

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن، بین المذاہب روداری، محبت اورمواخات پر معمور ہے

تحریک منہا ج القرآن کے امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ امن اورانصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت و بھائی چارے سے معمور ہے۔ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔ وہ گذشتہ روز جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم امن محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقا ئے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ صاحبزادہ فیض الرحمان درانی نے کہا کہ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top