عوام سڑکوں پر نکلے تو انقلاب کی طاقت دنیا دیکھے گی، بڑے بڑے قلعے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے۔ مصطفی خان

ڈرون حملوں پر جعلی غصہ دکھانے والے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ تخت ملے یا تختہ جب تک اقتدار اہل، ایمانداراور مخلص قیادت کو لوٹا نہیں دیا جاتا نہ مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی کرپٹ حکمرانوں کا محاسبہ ختم کیا جائے گا۔ جس میں 18 کروڑعوام کا غم و غصہ برداشت کرنے کی سکت نہیں وہ ملک چھوڑ کر چلا جائے۔ ہر ذی شعور شہری اس وقت تبدیلی کی دعائیں مانگ رہا ہے۔ جب یہ مظلوم عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں سڑکوں پر نکلیں تو دنیا انقلاب کی طاقت دیکھے گی اور بڑے بڑے قلعے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top