اسلامک آزاد یونیورسٹی ایران کی دعوت پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج مشہد روانہ ہونگے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اسلامک آزاد یونیورسٹی ایران کی دعوت پر آج 17 نومبر 2013ء کو مشہد روانہ ہونگے، جہاں وہ انٹرنیشنل قرآن کانگرس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ وہ ایران میں ایک ہفتہ قیام کے دوران مختلف یونیورسٹیز میں لیکچرز بھی دیں گے۔

وفد میں ان کے ہمراہ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز و انچارج ایران ڈیسک سہیل احمد رضا اور میڈیا کوآرڈینیٹر میاں زاہد اسلام بھی شریک ہیں۔

 

 

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top