یونان: مرکز منہاج القرآن ریندی یونان میں محفل بسلسلہ شہدائے کربلا

مورخہ 13نومبر بروز بدھ بعد از نماز مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی میں ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ شہدائے کربلا کا اہتمام کیا گیا جس میں محبان اہل بیت اطہارنے بھرپور شرکت کی اس کے علاوہ رانا محمد وقار(صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)، غلام مرتضیٰ قادری(ناظم )، عمران حیدر(نائب ناظم)، عامر علی قادری(نائب صدر)، حاجی جاوید اقبال(ناظم لائبریری)، شامیر امجد(ناظم یوتھ لیگ)، حاجی محمد الیاس(ناظم ویلفیئر)، مرزا محمد امجد جان(ناظم نشرواشاعت)، محمد آصف چک بساوااور باقر علی چغتائی نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت رنگ الحسن شاہ نے حاصل کی، نقابت کے فرائض خالد محمود قادری (خطیب مسجد ہذا)نے بخوبی سر انجام دےئے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعت اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیھم اجمعین کی خدمت میں منقبت حاجی محمد ارشد آف کنجاہ، فیصل نزیر، ناصر اکبر، باقر حسین چغتائی اور سجاد حسین قادری (صدر منہاج نعت کونسل)نے اپنی خصوصی آواز میں پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب میں صوفی عبیداللہ چشتی(خطیب مرکز منہاج القرآن ماراتھونا)نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ لیلۃالقدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس کی کچھ اس طرح تفسیر کی ہے کہ کربلا کی رات بھی ہزار مہینوں (بنو امیہ کی حکومت کے دور میں)سے افضل ہے کیونکہ اس وقت ہزار مہینوں تک بنو امیہ کی حکومت تھی حضو ر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری اہل بیت سے مودت کرنااور جو میری اہل بیت کی محبت میں مرا وہ مومن ہوا اور سیدھا جنت میں جائے گا اور میری اہل بیت ایسی ہے جیسے حضرت نوح کی کشتی تھی جو بھی اس میں سوار ہو گیا وہ کامیاب ہو گیا اور جو نہ بیٹھ سکا وہ برباد ہو گیا۔ اہل بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین کا ذکر کرنے سے دنیا اور آخرت میں بھی فلاح اور کامیابی ملتی ہے کیونکہ ان پاک ہستیوں کو فیض اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے براہ راست ملتا ہے۔ یوں تو دنیا میں بہت سی شہادتیں ہوئیں لیکن شہادت امام حسین ایک عظیم شہادت ہے اور ایسی شہادت کی مثال کرہ ارض میں نہیں ملتی جس کا اثر قیامت تک رہے گا کیونکہ امام حسین نے اپنے سمیت بہتر تن کا نذرانہ کربلا کے میدان میں اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا۔ اپنے پیغام میں صوفی عبیداللہ چشتی نے کہا کہ منہاج القرآن مشن امام حسین کی سب سے بڑی داعی جماعت ہے آواور اس مشن امام حسینی کے قافلے میں شامل ہو کر اپنی دنیا اور آخرت کو سنواریں تا کہ قیامت کے دن خدا کی بارگاہ میں سرخرو ہو سکیں۔

رپورٹ: مرز ا امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top