ڈاکٹر طاہر القادری کا عوامی تحریک میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر غلام علی خان کی فون پر عیادت

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر غلام علی خان کی ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے غلام علی خان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحریکی وابستگان کو ہدایت کی کہ وہ غلام علی خان کے علاج کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ دریں اثناء ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک محمد عمر ریاض عباسی کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔ یاد رہے کہ غلام علی خان عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top