یونیورسٹی آف گجرات: ایم ایس ایم کی تنظیم نو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی تنظیمِ نو کی تقریب 21 نومبر کو منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز اللہ کے پاک کلام سے کیا گیا۔ تلاوتِ قرآن کا شرف حافظ نمعان حیدر (شعبہ آئی ٹی) کو حاصل ہوا۔ اس کے بعد معاذ احمد (شعبہ ماس کام) نے نعتِِ مقبول سے طلباء کے دلوں کو سرشار کیا۔ بعد ازاں شہزاد علی (شعبہ سی ایس) نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں منقبت پڑھی۔

 

پروگرام کے مہمانِ خصوصی چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تھے انہوں نے اپنے خطاب میں طلباء میں حق اور باطل کے فرق کو واضح کیا اور اس ملک میں موجود کرپٹ نظام کے خلاف اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں اٹھ کھڑے ہونے کا عہد کیا۔

پروگرام کے آخر پر تنظیم نو کی گئی جس میں صدر معین افضل (شعبہ کیمسٹری)، سینئر نائب صدر حافظ احتشام اکبر (شعبہ آئی ٹی)، نائب صدر اویس اکرم (شعبہ پراڈکٹ) اور وقاص طور(شعبہ کیمسٹری)، جنرل سیکرٹری حافظ نمعان حیدر (شعبہ آئی ٹی)، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وقار اسلم (شعبہ باٹنی)، سیکرٹری انفارمیشن علی اسامہ (شعبہ کیمسٹری)، سیکرٹری دعوت محمد رضوان (شعبہ ماس کام)، ڈپٹی سیکرٹری دعوت محمد عمران (شعبہ پراڈکٹ)، سیکرٹری حلقہ و درود نجیب حسنین (شعبہ کیمسٹری)، ڈپٹی سیکرٹری حلقہ و درود فرخ محمود (شعبہ کیمسٹری)، سیکرٹری سوشل میڈیا محمد قاسم (شعبہ بزنس)، جوائنٹ سیکرٹری محمد عاصم (شعبہ بائیو کیمسٹری)، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری محمد سلیم (شعبہ کیمسٹری) سیکرٹری فنانس ثمر عباس (شعبہ کیمسٹری)، سیکرٹری ممبر شپ احسان ایاز (شعبہ کیمسٹری) منتخب ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top