ایک بے گناہ انسان کا قتل دراصل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل دراصل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ قتل و غارت گری کسی مذہب یا مسلک سے تعلق رکھنے والے انسان کی ہو یہ پوری انسانیت کا قتل ہے اور تحریک منہاج القرآن ایسے ہر اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ملک کے اندر خطرہ ہیں اور دشمن عناصر کی مذموم سازشیں ہیں جو کہ مسلم امہ کے درمیان انتشار پھیلانے کی درپے ہیں۔ انہوں نے کراچی میں دہشت گردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا تاکہ ہم دشمن کی مذموم سازشوں کو پوری طرح ناکام بنا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top