65 سالوں سے کسی بھی حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ رانا تجمل حسین

فیصل آباد ( ) پاکستان عوامی تحریک طلباء ونگ کے ضلعی صدر رانا تجمل حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں۔ پچھلے 65 سالوں سے کسی بھی حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسوں پر عمل ہوتا رہا۔ حکمرانوں نے اپنے شاہانہ اخراجات پورے کئے اور عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا۔ تعلیم کے فروغ کیلئے کوئی عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے۔ جبکہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفس میں عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد شہزاد، محمدعتیق، حافظ ناصر، محمد قاسم، رفاقت و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر اور غیر آئینی الیکشن کے نتیجے میں وہی 2 فیصد لوگ پارٹیاں بدل کر اقتدار میں آگئے ہیں، جو پچھلے کئی عشروں سے اس ملک کی سیاست پر قابض ہیں۔ دہشت گردی، مہنگائی اور توانائی کے بدترین بحرانوں میں گھری قوم کے دکھوں کا مداوا موجودہ انتخابی نظام کے تحت ہونے والے غیر آئینی الیکشن سے وجود میں آنے والی پارلیمنٹ سے نہ ہو گا۔ عوام کو پاکستان عوامی تحریک کے تبدیلی نظام کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر اس فرسودہ نظام انتخاب کو دریا برد کر کے حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کا آغاز کر کے صیح معنوں میں نئے اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنا ہو گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top