جھنگ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حلقہ فہم دین کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب کا باقاعد آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ اس موقع پر محمد صبغت اللہ قادری، علامہ عبد القدیر قادری ڈائریکٹر دار العلوم فریدیہ قادریہ جھنگ اور غلام سرور قادری امیر تحریک منہاج القرآن مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top