کراچی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام حلقہ درود وسلام

تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام حلقہ درود وسلام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ حلقہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اجتماعی طور پر درود وسلام کے گجرے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن ریحانہ جاوید اور جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء کو درود وسلام کی فضیلت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب سنایا گیا۔ یاد رہے کہ حلقہ میں لونگ مارچ فیز 2 کے لیے جانثاران فیملیز کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top