جہلم: یوتھ لیگ کے یوم تاسیس و سلور جوبلی تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم میں منہاج یوتھ لیگ تحصیل دینہ کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں معروف نعت خواں بلال قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن محمد عباس نقشبندی، منہاج یوتھ لیگ ضلع جہلم کے کوآرڈینیٹر زین العابدین، ناصر سلطانی اور مختار قادری کے علاوہ تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے عہدیدان و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب سے زین العابدین نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مایوسی کو چھوڑ کر یقین کی پختگی کے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھائیں تا کہ جلد اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

ناظم تحریک دینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج یوتھ کے کام کو دیکھ کر ہم بھی جوان ہوگئے اور اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ اگر خلوص نیت سے کام کیا جائے تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا اور ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب یہی جوان اس ملک میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع کریں گے۔

تقریب سے محمد عباس نقشبندی اور ایم ایس ایم کے ضلعی کوآرڈینیٹر مدثر رحمٰن نے بھی خطاب کیا۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور دعا پیش کی گئی، بعد ازاں سلور جوبلی کیٹ کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top